Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75888
Published : 4/6/2015 22:55

عراق اور شام میں چار ہزار بیرونی دہشت گرد سرگرم عمل ہیں

انٹرپول کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں چار ہزار تکفیری دہشت گردوں کی شہریت کا پتہ چل گیا ہے- العالم کی رپورٹ کے مطابق انٹرپول کے سیکریٹری جنرل یورگن اشٹوک نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں چار ہزار غیر ملکی تکفیری دہشتگرد سرگرم عمل ہیں اور ان کی شہریت کا پتہ چل چکا ہے- انھوں نے دو ہزار چودہ کے آخر میں بارسلونا میں اعلان کیا تھا کہ انٹر پول نے شام اور عراق میں داعش کے ہمراہ لڑنے والے نو سو دہشت گردوں کی شہریت کا پتہ لگایا تھا اور اب ایک سال سے کم عرصے میں یہ پتہ چلا ہے کہ شام اور عراق میں لڑنے والے بیرونی دہشت گردوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہوگئی ہے- انہوں نے مختلف ملکوں سے اپیل کی کہ اپنے شہریوں کو داعش کی صفوں میں شامل ہونے سے روکنے کے سلسلے میں عالمی اداروں کے حکام کو معلومات فراہم کریں- انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریبا سو ملکوں سے پچیس ہزار افراد دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21