Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75945
Published : 6/6/2015 19:57

فلسطین کی حمایت پرایران کے مشکور ہیں

فلسطینی تحریک حماس نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فلسطینی کاز کی دائمی حمایت کے اعادہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے نائب صدر ڈاکٹر علی اکبر صالحی سے ٹیلیفونی گفتگو کے دوران رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کے صدر کی جانب سے بیت المقدس اور فلسطین کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بیت المقدس اور فلسطین کے مسئلے میں ایک نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ ایک بے نظیر اور قابل احترام شخصیت تھے۔ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ اور نائب صدر علی اکبر صالحی نے بھی اس گفتگو کے دوران جماس اور دیگر تمام فلسطینی تنظیموں کی جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ انتھک جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے ہی بیت المقدس اور مسجدالاقصی کو صیہونی حکومت کے چنگل سے آزاد کرایا جاسکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21