Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75946
Published : 6/6/2015 19:59

عراق میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کاروائی کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ عراقی فضائیہ نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر مغربی الانبار کے شہر القائم میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کے شہر ہیت میں داعش سے وابستہ بم کے ایک کارخانے کو بھی تباہ کر کردیا گیا ہے۔ عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ رفاعی کے علاقے میں داعش کی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں داعش کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب کرکوک میں مشترکہ آپریشن کمان نے اعلان کیا ہےکہ الحویجہ کے علاقے میں داعش کے ہتھیاروں کے گودام پر عراقی فوج کے ہوائی حملے میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اسی سلسلے میں الحویجہ شہر کی مقامی کونسل کے رکن عبدالرحمن العبیدی نے کہا کہ داعش کا ایک سرغنہ توفیق الھیتی عراق کی فوج کے میزائلوں اور توپخانےکے حملےمیں الحویجہ کے مرکزی علاقے الصہاریح میں ہلاک ہوگیا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24