Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75947
Published : 6/6/2015 20:1

روس اور ایران مشترکہ خلائی تحقیقات کے خواہاں

روسی خلابازوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ خلائی کاوشوں اور تحقیقات کے خواہاں ہے۔ روس کے مشہور خلابازوں نے ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر مہدی سنائی سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے خلائی اداروں کے درمیان تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔ ایران کے سفیر سے ملاقات میں مشہور روسی خلاباز، گیورگو گرچکو، پاویل وینوگرادوف، الگزینڈر بالاندین اور سالیجان شاری پف شریک تھے۔ روسی خلابازوں نے اپنے خلائی تجربات، تحقیقات، کاوشوں اور ٹیکنالوجی کے بارے میں ایرانی سفیر سے گفتگو کی۔ روسی خلابازوں نے کہا کہ ایران نے خلائی ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیقات میں گذشتہ برسوں کے دوران بے انتہا ترقی کی ہے۔ ایران کے سفیر سے ملاقات کے دوران روسی خلابازوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں خلائی ٹیکنالوجی کے مناسب پلیٹ فارم موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ان صلاحیتوں کی بنیاد پر مشترکہ اسپیس ٹیکنالوجی منصوبے قائم کئے جاسکتے ہیں۔ ماسکو میں ایران کے سفیر ڈاکٹر مہدی سنائی نے اس گفتگو کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی روس کے خلائی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون و تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس دعوت ظہرانہ میں روس کے مشہورترین خلائی ٹیکنالوجی کے جریدے کے ایڈیٹر ان چیف بھی موجود تھے۔ اس جریدے نے اپنی جدیدترین اشاعت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خلائی ترقی اور ٹیکنالوجی کے بارے متعدد مقالے شایع کئے تھے۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ چند برس کے دوران، کامیابی کے ساتھ متعدد سیٹلائیٹ خلا میں روانہ کیے ہیں۔ جانوروں کو خلا میں بھیجنے اور صحتمند واپس لانے کا ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے مرکز کا تجربہ بھی مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23