Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75948
Published : 6/6/2015 20:3

ایران کے خلاف ریاض اور تل ابیب کی مشترکہ سازش

سعودی اور صیہونی حکام کے درمیان ایران کے بارے میں متعدد بار خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں ہے- امریکی جریدے بلومبر گ کے مطابق سعودی عرب کے ریٹائرڈ جنرل انور ماجد عشقی، جو سعودی عرب کی خفیہ انٹیلیجنس کے سابق سربراہ بندر بن سلطان کے مشیر تھے، اور اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر 'ڈور گولڈ' کے درمیان جمعرات کے روز خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق ان افراد نے واشنگٹن میں اپنے مذاکرات میں دعوی کیا ہے کہ ایران مشرق وسطی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آل سعود کے نمائندوں اور صیہونی حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف، ایسے عالم میں ہوا ہے کہ حالیہ دنوں میں ریاض اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات بہت زیادہ گہرے ہونے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ دو ہفتہ قبل صیہونی حکومت نے سعوی عرب کو اپنا جدید ترین میزائیل سسٹم یمنی عوام کے خلاف استعمال کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20