Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75949
Published : 6/6/2015 20:6

بحرین: مظاہرین پربدترین تشدد

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آل خلیفہ کے اہلکاروں نے مظاہرین پر شدید تشدّد کیا ہے- العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جمعہ کے روز عوام نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کی غرض سے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا لیکن آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا اور بہت سے مظاہرین کو گرفتار کرلیا- بحرین میں شیخ علی سلمان کے بارے میں عدالت کے فیصلے کی تاریخ قریب آنے پر عوامی احتجاج اور مظاہروں میں تیزی آتی جارہی ہے- اطلاعات کے مطابق شیخ علی سلمان کے بارے میں بحرین کی عدالت کا فیصلہ آنے میں اب صرف بارہ روز باقی بچے ہیں- بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، قانونی حکومت کے قیام، آزاد و جمہوری انتخابات کے انعقاد اور امتیازی سلوک اور مذہبی و قومی تعصب کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور وہ دو ہزار گیارہ سے انہی مطالبات کی تکمیل کی غرض سے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، سعودی فوجیوں کی مدد سے پرامن عوامی احتجاج کو شدید ترین طریقے سے کچل رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21