Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75951
Published : 6/6/2015 20:40

اردوغان قاتل عثمانیوں کے نمائندے ہیں

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان عوام کے قاتل عثمانیوں کے نمائندے ہیں- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان انہی عثمانیوں کے نمائندے ہیں کہ جنہوں نے سو سال قبل ارمنی عیسائیوں کا قتل عام کیا تھا۔ بشار اسد نے سو سال قبل ارمنی شہریوں اور آج شامی عوام کو ملنے والی دھمکیوں کو ایک جیسا قرار دیا اور کہا کہ ترک صدر اور ترک حکومت، شامی عوام کے خلاف دہشت گردی کا وہی طریقہ استعمال کر رہی ہے جو ارمنی عیسائیوں کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔ شام کے صدر نے مشرق وسطی اور دنیا کو درپیش دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں خـبردار کیا اور کہا کہ دہشت گردی، کسی ایک علاقے سے مخصوص اور کسی ایک ملک کی سرحدوں تک محدود نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ ترکی کے اخبار جمہوریت نے حال ہی میں اپنی سائٹ پر ایک ویڈیو کلیپ جاری کی تھی جس میں حکومت ترکی سے متعلق ٹرکوں کو شام کے دہشت گرد گروہوں کے لئے اسلحہ لے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21