Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75952
Published : 6/6/2015 20:45

عراق: دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ الرمادی شہر کے مغربی علاقے میں چالیس داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا- عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے جمعے کے روز السومریہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ الرمادی شہر کے مغربی علاقے پر فوج کے فضائی حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کے چالیس عناصر ہلاک ہوگئے- سعد معن نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے کئی سرغنے بھی شامل ہیں- ان سرغنوں کا تعلق عرب ممالک سے ہے- سعد معن کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں شام سے تعلق رکھنے والا ابراہیم الکویتی اور اس دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابو مشاری السلمانی بھی شامل ہے- عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کے مطابق اس حملے میں مروان الروائی کے ساتھ ساتھ الجزائر کے دو شہری عدنان الصحراوی اور ابو محمد الجزراوی بھی ہلاک ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23