Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75965
Published : 7/6/2015 14:17

افغانستان: کابل میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک شدید دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے- موصولہ رپورٹ کے مطابق، کابل پولیس کے سربراہ ہمایوں غنی نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں یہ دھماکہ، افغان فوج کی ایک گاڑی پر نصب ایک مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں دو عام شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران کابل میں اس قسم کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب صوبے قندہار کے شہر شاہ ولی کوٹ میں بھی دھماکہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چھے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیاسی دفتر نے اس قسم کے دھماکوں اور ان دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقوں سے عام شہریوں کے جانی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15