Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75974
Published : 7/6/2015 15:46

ایران کے جوہری مذاکرات بدستورجاری ہیں

ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان گفتگو کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات، ماہرین کی سطح پر شروع ہوئے ہیں۔ ایرانی ماہرین کی ٹیم کی سربراہی، ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل حمید بعیدی نژاد کر رہے ہیں۔ جمعے کی شام ایران کے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید سے گفتگو کی۔ مذاکرات میں ہیلگا اشمید، گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔ یہ ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی۔ اس کے بعد بھی پانچ جمع ایک اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ نشست منعقد ہوئی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24