Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75976
Published : 7/6/2015 15:50

عراق: فضائی حدود کی خلاف ورزی پرجوابی کارروائی

عراق کی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی طیارے جوابی کارروائی کے بعد فرار ہوگئے- عراق کی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیٹی کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے عراقی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو عراقی فوجیوں نے اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سے ان کو نشانہ بنایا جس کے بعد یہ طیارے فرار ہو گئے۔ حاکم الزابلی نے جمعے کے دن کہا کہ سعودی عرب کے طیارے عراق کے النخیب علاقے کی فضا میں داخل ہوگئے تھے لیکن عراقی فوج کی جوابی کارروائی کے بعد یہ طیارے عراقی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور ہو گئے- واضح رہے کہ النخیف کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے طیاروں کی پروازوں کے بعد آج ہفتے کے روز اس علاقے پر گولہ باری بھی کی گئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21