Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75977
Published : 7/6/2015 15:55

اقوام متحدہ: شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے- تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان رابرٹ کولفائل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید بن علی، بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان اور بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کی فوری رہائی کے خواہاں ہیں- اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ علی سلمان اور ان کے وکلائے صفائی نے شیخ علی سلمان کے بارے میں صفائی کا موقع نہ دیئے جانے کی شکایت کی ہے- بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی اس بات کی اطلاع ہے کہ شیخ علی سلمان اور ان کے وکلائے صفائی کو شیخ علی سلمان کی بے گناہی کے ثبوت پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19