Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75979
Published : 7/6/2015 16:3

مشرق وسطی کے مسائل، غیرملکی مداخلت کے بغیرحل کئے جائیں

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد طریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے مسائل غیر ملکی مداخلت کے بغیر حل ہونے چاہئیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے رشا 24 ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطی کے مسائل اور تنازعات، غیر ملکی مداخلت کے بغیر حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مشرق وسطی کے مسائل سمیت مختلف بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل کے بارے میں ایران کا موقف اصولی اور منظم ہے- محمد جواد ظریف نے عراق اور شام سے متعلق ایران کے موقف کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے خیال میں علاقے کے ممالک کے عوام اپنے مسائل خود حل کریں اور یہ کہ ان مسائل کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے- انہوں نے یمن کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ یمن کے خلاف فوجی کارروائی اور حملوں سے صرف دہشت گردی اور شدت پسندی کو تقویت حاصل ہوگی- انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو بحران کے حل میں مدد کرنی چاہئے نہ یہ کہ خود بحران کا حصہ بن جائیں- ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج جو لوگ دہشت گردی کی مدد کر رہے ہیں کل وہی دہشت گردی کا شکار ہوں گے- ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے ممالک کو مسائل و مشکلات اور بحرانوں کے حل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17