Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 75980
Published : 7/6/2015 16:7

سعودی جارحیت: انصار اللہ کے دسیوں افراد شہید

یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں نے یمن کے مختلف علاقوں میں گھات لگا کر حملے کردئیے جن میں انصار اللہ کے دسیوں افراد شہید ہوگئے- اطلاعات کے مطابق یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں نے یمن کے اب، رداع اور لودر علاقوں میں عوامی تحریک انصار اللہ کے جانبازوں کے راستے میں گھات لگا کر جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں اس تحریک کے دسیوں افراد شہید ہوگئے- اطلاعات کے مطابق جنوبی صوبہ "اب" میں انصار اللہ کے اٹھارہ افراد شہید ہوئے جبکہ رداع میں بھی انصار اللہ کے کئی افراد شہید ہوئے ہیں- صوبہ ابین کے علاقے لودر میں بھی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں انصار اللہ کے سولہ افراد شہید ہوئے- ادھر صوبہ لحج میں منصور ہادی اور عوامی تحریک انصار اللہ کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں- ان جھڑپوں میں تحریک انصار اللہ کے پندرہ افراد شہید جبکہ منصور ہادی کے پانچ حامی ہلاک ہوئے ہیں- واضح رہے کہ یمن میں عوامی انقلابی تحریک کو دبانے اور سعودی اثر و رسوخ قائم کرنے کے لئے آل سعود کی جانب سے منصور ہادی کے آلہ کاروں کی ہمہ جہتی مدد و حمایت جاری ہے جس میں ہتھیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے جن سے بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے- قابل ذکر ہے کہ یمن میں انصار اللہ ایک عوامی انقلابی تحریک ہے جو اپنے ملک میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے اور اس کی یہ پالیسی سعودی عرب کی آل سعود حکومت سے برداشت نہیں ہوپا رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26