پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76914
تاریخ انتشار : 12/6/2015 21:28
تعداد بازدید : 18

شام: عوام نے داعش کو پسپائی پرمجبورکردیا

شام کے جنوب میں واقع حقف دیہات کے عوام نے داعش کو پسپائی پر مجبور کردیا۔
المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کے روز داعش دہشتگردوں نے حقف دیہات پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں مذکورہ دیہات کے عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ شام کے سویدا صوبے میں واقع حقف دیہات کی آبادی صرف چھے سو افراد پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دیہات کے مردوں نے بچوں اور خواتین کو دوسرے مقامات پر منتقل کرکے داعش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق الحقف کے عوام نے عوامی مزاحمت کا ایک نمونہ قائم کردیا ہے۔ یاد رہے شام میں سرگرم دہشتگرد، مختلف علاقوں کا رابطہ منقطع کرنے کی غرض سے درعا اور سویدا صوبوں کے مابین جانے والی سڑک اور درعا سے دمشق جانے والے راسطے کو منقطع کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں اب تک اپنے اس مقصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق شام کی فوج نے دہشتگردوں کو ان علاقوں سے پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :