يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76917
تاریخ انتشار : 12/6/2015 21:36
تعداد بازدید : 15

بحرین: اہل تشیع کی مسجد پر نامعلوم افراد کا حملہ

بحرین میں نامعلوم افراد نے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والی ایک مسجد پر حملہ کیا ہے-
بحرین کے علاقے الدیر میں واقع الخیف جامع مسجد کو نامعلوم افراد نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے- حملہ آوروں نے اس مسجد کے دروازے کو توڑنے کے علاوہ دعاؤں کی کتابوں کو پھاڑ دیا اور قرآن کریم کے متعدد نسخوں کو بھی شہید کر دیا- الخیف جامع مسجد اس علاقے کی سب سے بڑی مسجد ہے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے قطیف اور دمام شہروں میں اہل تشیع کی مساجد پر تکفیریوں کے حملوں کی وجہ سے بحرین کے اہل تشیع میں تشویش پھیل گئی ہے- سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد پر حملوں میں متعدد نمازی شہید ہوئے تھے- اسی کے پیش نظر بحرین کے عوام نے مساجد کے دفاع کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاہم بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار عوامی کمیٹیوں اراکین کو بھی گرفتار کرلیتے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :