پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76946
تاریخ انتشار : 13/6/2015 20:15
تعداد بازدید : 10

آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے عراق کو بچا لیا

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف فتوی جاری کرکے عراق کو اس گروہ کے خطرے سے بچا لیا-
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ عراق کے مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے داعش کے مقابلے کے لئے جہاد کفائی کا فتوی دے کر عراق کو دشمنوں کی مذموم سازشوں سے بچایا اور علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کا اثر و رسوخ بڑھنے سے روکا ہے۔ حیدر العبادی کے بیان میں آیا ہے کہ شہر موصل پر داعش کے قبضے کے بعد آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے اپنے تاریخی فتوے میں اس دہشت گرد گروہ کے خلاف جہاد کفائی کا فتوی دیا اور ملک و قوم اور مقدس مقامات کے دفاع کے لئے عراقی قوم سے رضاکارانہ طور پر داعش کے خلاف جنگ کی ضرورت پر تاکید کی- عراقی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ جہاد کا فتوی بر وقت جاری ہوا جس سے علاقے کی صورتحال سے مرجعیت کی مکمل آگاہی کی نشاندہی ہوتی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :