دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76947
تاریخ انتشار : 13/6/2015 20:18
تعداد بازدید : 8

شام اور ترکی کے تعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے

شام کے نائب وزیر خارجہ نے شام اور ترکی کے تعلقات بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے-
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی کے پارلیمانی انتخابات کے بعد شام اور ترکی کے تعلقات میں بہتری آئے گی- فیصل مقداد نے کہا کہ ترکی کے پارلیمانی انتخابات سے رجب طیب اردوغان کو سخت دھچکا لگا ہے- شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے شام کے بعض علاقوں میں مسلح گروہوں کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں مسلح عناصر آگے بڑھے ہیں لیکن فوج دوبارہ منظم ہو چکی ہے اور اب اچھے نتائج کی امید کی جا رہی ہے- شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے لئے بغداد کے ساتھ کسی بھی طرح کی ہم آہنگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تاہم امریکی دباؤ اس راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :