Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76954
Published : 13/6/2015 20:41

افغان فوج پر طالبان دہشتگردوں کا حملہ

طالبان گروہ نے افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں افغان فوج پر حملہ کر کے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے-
ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے صوبہ غزنی کے شہر دیاک میں افغان فوج پر حملہ کیا ہے- طالبان گروہ کے ترجمان کے دعوے کے مطابق اس حملے میں افغان فوج کے آٹھ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ اس کا ایک ٹینک بھی تباہ کر دیا گیا- ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبہ ننگرہار کے شہر کامہ میں واقع گاؤں آخوند میں بھی طالبان گروہ نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں تین افغان پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے- واضح رہے کہ افغانستان کے سیکورٹی حکام نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18