Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76955
Published : 13/6/2015 20:44

ایران پر پابندیوں کا خود بخود بحال ہونا بعید ہے

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کی جانے والی اقوام متحدہ کی پابندیوں کا خود بخود بحال ہونا بعید ہے-
ایتارتاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں خودبخود بحال نہیں ہوں گی- سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جامع ایٹمی سجھوتے کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں خود بخود بحال نہیں ہوں گی- روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اصل مقصد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قانونی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پابندیوں کے خودبخود بحال ہونے کا امکان ختم کرنا ہے- واضح رہے کہ اس سے قبل بعض خبری ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ یورپی فریق، جامع ایٹمی سمجھوتے میں ٹرائیگر میکینزم کے نام سے ایران پر پابندیوں کی خود بخود بحالی کی شق شامل کرانے کی کوشش کرتا رہا ہے- ایران، بارہا اس طرح کے فیصلوں کے بارے میں اپنی مخالفت کا اعلان کر چکا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16