Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 76989
Published : 14/6/2015 18:49

چین اور امریکہ فوجی تعاون کے فریم ورک پرمتفق

چین اور امریکہ نے فوجی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق چین اور امریکہ نے جمعے کو ایک دستاویز پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کا دائرہ کار وضع کیا جائے گا- اس سمھجوتے پر واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چین کے فوجی کمیشن کے نائب سربراہ اور امریکی چیف آف اسٹاف جنرل ریمنڈ کی موجودگی میں دستخط کئے گئے- چین اور امریکہ نے آئندہ برس زمینی فوجی مشقیں بھی انجام دینے پر بھی اتفاق کیا ہے-امریکی چیف آف اسٹاف جنرل ریمنڈ نے اس موقع پر کہا کہ آج امریکہ اور چین کے درمیان گفتگو اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے-انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سمجھوتے پر دستخط سے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور ہم مشترکہ چیلنجوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18