سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 76995
تاریخ انتشار : 14/6/2015 19:46
تعداد بازدید : 14

دہشت گردی پرعالمی برادری کی خاموشی کی مذمت

شام نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط بھیج کر دہشتگردوں کی انسانیت سوز کاروائیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ اور وزارت امور پناہ گزیناں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام الگ الگ خط بھیج کر صوبہ ادلب کے دیہی علاقے "قلب لوزہ" میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں دسیوں نہتے لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے- واضح رہے قلب لوزہ گاؤں میں تکفیری دہشت گرد گروہ جھبۃ النصرہ اور احرار الشام کے دہشت گردوں نے دسیوں نہتے شہریوں کا قتل عام کیا ہے- شام کی حکومت کے مراسلے میں آیا ہےکہ اگر سعودی عرب، اسرائیل، قطر ترکی اور اردن کی حکومتیں دہشت گردوں کی مالی اور فوجی حمایت نہ کرتیں تو اس طرح کے جرائم دیکھنے کو نہ ملتے- شام کی وزارت خارجہ اور وزارت امور پناہ گزیناں کے مراسلے میں شام میں جاری مںظم دہشتگردی پر سلامتی کونسل کے بعض ملکوں کی خاموشی کی بھی مذمت کی گئی‏ ہے- واضح رہے "قلب لوزہ" گاؤں میں تکفیری دہشتگردوں نے تیس افراد کا قتل عام کیا ہے- ان افراد میں ایک گھر کے پانچ افراد، تین مذہبی شخصتیں اور دو خواتیں شامل ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :