Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77001
Published : 14/6/2015 20:6

غزہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے

غزہ کے عوام نے مظاہرے کرکے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی صیہونی پالیسیوں کی مذمت کی ہے-
فلسطین پریس سینٹر کے مطابق غزہ پٹی میں ہزاروں افراد نے ہفتے کو احتجاجی مظاہرے کرکے وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی صیہونی فوج کے اقدامات کی مذمت کی ہے- واضح رہے صیہونی فوجیوں نے غزہ کے البریج مہاجر کیمپ سے وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے- مظاہرین نے گرفتار شدگان کی رہائی کا پرزور مطالبہ کیا- تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما جمال الہندی نے مظاہرے کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنے مجرمانہ اقدامات سے فلسطینی مجاہدین کو ہرگز مرعوب نہیں کرسکتی- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف جو ہتھکنڈے اپنائے رکھے ہیں وہ اب موثر نہیں رہے ہیں- واضح رہے صیہونی جیلوں میں اس وقت چھے ہزار سے زائد فلسطینی غیر انسانی حالات میں قید و بند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں- فلسطینی قیدیوں کو صیہونی جیلوں میں طبی سہولتیں بھی نہیں دی جاتی ہیں اور صفائی ستھرائی کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16