Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77002
Published : 14/6/2015 20:10

ایران خطے پر اپنی بالادستی کا خواہاں نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے ملکوں پر اپنی بالادستی کا خواہاں نہیں ہے۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ خطے پر ایران کی بالادستی کا پروپیگنڈا کج فکری کی علامت ہے کیونکہ ایران صرف علاقے کے ملکوں کے امن و استحکام میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ایران کے اسپیکر نے کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم ملک ہے اور اسے امت مسلمہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا پورا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا عزت و وقار اس کی داشمندانہ قیادت و رہبری کی وجہ سے ہے جو پوری امت کی مصحلت کو پیش نظر رکھ کر کام کر رہی ہے۔ خطے میں تکفیری فتنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک داعش کو ختم کرنا نہیں چاہتے بلکہ اسے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18