Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77003
Published : 14/6/2015 20:13

عراق: نوری المالکی کا دہشت گردی کے حامی ممالک کو انتباہ

عراق کے نائب صدر نے دہشت گردی کے حامی عرب ممالک کو سخت انتباہ دیا ہے۔

عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے نفوذ کو عراق اور شام کے خلاف مشترکہ سازش قرار دیا- نوری مالکی نے کہا کہ خطے کے عرب ممالک کو دہشت گردی کی حمایت سے دستبردار ہو جانا چاہئے۔ عراقی نائب صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عراق کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ بہت جلد دوسرے ممالک کی سلامتی کے لئے بھی خطرہ بن جائے گی- نوری مالکی نے عراق کی دینی قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے مقابلے کی اپیل پر عوامی رضاکار فورس تشکیل دیئے جانے کا خیر مقدم کیا- نوری مالکی نے کہا کہ عراق کی اسلامی استقامت اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی طاقتوں کی سازشیں نقش بر آب ہو گئیں- نوری مالکی نے کہا کہ یہ ملکی اور غیر ملکی طاقتیں اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دہشت گرد گروہ داعش کو استعمال کرتی ہیں- دوسری جانب صلاح الدین کے عمائدین کی کونسل کے نائب سربراہ وہاب علی العنزی نے اسپائیکر فوجی چھاؤنی میں سیکڑوں نہتے عراقی فوجیوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وحشیانہ اقدام سعودی عرب کے انتہا پسند اور تکفیری مفتی محمد فیصل المجذومی کے فتوے کی بنیاد پر انجام دیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16