Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77005
Published : 14/6/2015 20:19

ترک سیکورٹی اہلکاروں کا شامی پناہ گزینوں پر حملہ

ترک سیکورٹی اہلکار شامی پناہ گزینوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں-
المیادین ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے شام کے ان شہریوں پر حملہ کر دیا جو اپنی جانیں بچانے کے لئے پناہ گزیں کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے- شام کے سیکڑوں شہری جھڑپوں کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ کر شام اور ترکی کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں- یہ لوگ سرحدی گزرگاہ کو عبور کر کے پناہ گزیں کیمپ میں جانا چاہتے تھے کہ ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی- دریں اثنا دہشت گردوں اور کرد فورس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں- موصولہ رپورٹوں کے مطابق شام کے کرد عوامی دفاعی دستوں نے شمالی شام میں واقع شہر تل ابیض کا دو طرف سے محاصرہ کر لیا ہے- واضح رہے کہ یہ شہر دہشت گرد گروہ داعش کا گڑھ شمار ہوتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21