پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77006
تاریخ انتشار : 14/6/2015 20:21
تعداد بازدید : 14

مشرقی یوکرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں یوکرینی فوج اور مخالفین کے درمیان جاری جھڑپوں میں چھے یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یوکرین کی فوج کے ترجمان آندرے لیسنکو نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں چھے یوکرینی فوجی ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں- اس ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے یہ فوجی، علاقے پر مخالفین کی جانب سے، کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے- ادھر مخالفین نے یوکرینی فوج پر گزشتہ روز جنگ بندی کی تین بار خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر پروو مائسک میں یوکرینی فوج کے توپ کے گولے سے ایک عورت زخمی ہوگئی- مشرقی یوکرین میں یوکرینی فوج اور مخالفین کے درمیان چار ماہ پہلے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا- اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق اپریل دو ہزار چودہ سے اب تک یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں چھے ہزار چار سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :