پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77038
تاریخ انتشار : 15/6/2015 20:58
تعداد بازدید : 19

فوجی مراکز کے معائںے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے فوجی مراکز کے م‏عائنوں کی مخالف ہے۔
جنرل سید مسعود جزائری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرونی عناصر کا ایران کے دفاعی اور فوجی مراکز میں آنا اور وہاں کی معلومات حاصل کرنا ایرانی قوم کی امنگوں کے منافی ہے۔ جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور مفادات کا تحفظ کرنا مسلح افواج کی ذمہ داری ہے- انہوں نے کہا کہ فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ جنرل جزائری نے کہا کہ گذشتہ چھتیس برسوں سے تسلط پسند طاقتوں کے مقابل ایرانی قوم کی استقامت و پائیداری سے دوست اور دشمن پر ثابت ہوچکا ہے کہ ایرانی قوم بڑے شیطان(امریکہ) اور اسکے اتحادیوں کو توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے گی۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :