سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77040
تاریخ انتشار : 15/6/2015 21:2
تعداد بازدید : 9

انصاراللہ کا وفد جنیوا مذاکرات میں شرکت کرے گا

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ جنیوا میں یمنی گروہوں کے مذاکرات میں شرکت کرنے سوئیزرلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق انصاراللہ کے ایک رہنما عبدالجلیل عدنان الشلل نے وفد کی جنیوا روانگی کی تصدیق کردی ہے۔ یہ وفد صنعا سے بذریعہ ہوائی جہاز جنیوا کے لئے روانہ ہوا ہے۔ عدنان الشلل نے بتایا ہے کہ جینوا جانے والے وفد میں فی الحال دو افراد شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں صلاح و مشورے کی غرض سے موجود انصاراللہ کے رہنما بھی جنیوا مذاکرات میں شامل ہوجائیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی نیشنل کانگریس کا دو رکنی وفد بھی جنیوا مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ جنیوا میں یمنی گروہوں کےدرمیان مذاکرات آج اتوار کو ہونے والے تھے لیکن بعض مسائل کی وجہ سے کل تک کے لئے ملتوی کردیئے گئے- اس سے قبل یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد اور تحریک انصاراللہ نے جنیوا میں صرف یمنی گروہوں کے مذاکرات پر زور دیا تھا- اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات صرف یمنی گروہوں کے درمیان ہونگے اور دوسرے ملکوں سے بات چیت محض مشورتی نوعیت کی ہوگی-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :