Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77042
Published : 15/6/2015 21:8

شام: حماہ اور ادلب میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبوں حماۃ اور ادلب میں ایک سو کے قریب تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں-
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شمال مغربی صوبے ادلب میں زیزون ڈیم اور صوبہ حماۃ کے شمالی علاقوں میں دہشتگردوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ شامی فوج کے جوابی حملوں میں تقریبا ایک سو پچاس تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے جنوب میں دمشق کے مضافات میں بھی متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- دوسری طرف سے تکفیری دہشتگردوں نے شام اور ترکی کی سرحد پر واقع شہر تل ابیض کے الجلاب پل کو منہدم کردیا ہے تا کہ شام کے کرد مسلح گروہ پیش قدمی نہ کرسکیں- شام کے کرد گروہوں نے تل ابیض شہر اور اس کی اسٹراٹیجک گذرگاہ کی طرف پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے صوبہ رقہ کے شہر سلوک پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- صوبہ رقہ شام کے شمال مشرق میں واقع ہے- شام کے کردوں کے ہاتھوں صوبہ رقہ میں داعش کو سب سے بڑی شکست ہونے والی ہے- تل ابیض ترکی سے داعش کو ملنے والی رسد کا اہم ترین راستہ ہے- شام کے کردوں نے جمعرات سے تل ابیض کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16