پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77045
تاریخ انتشار : 15/6/2015 21:14
تعداد بازدید : 13

ہندوستان کے ساتھ آبی مسئلہ جلد حل ہو جائے گا

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے ساتھ آبی مسائل کے حل کی امید ظاہر کی ہے-
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ دیرینہ سرحدی اختلافات حل ہونے کے بعد، دریائے ٹیسٹا کے پانی کی تقسیم سے متعلق دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان موجود باہمی اختلافات بھی حل ہوجائیں گے- بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابو حسن محمود علی نے اتوار کو پی ٹی آئی نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ بنگلادیش نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کا راستہ ہموار کردیا ہے- واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کے حالیہ دوہ بنگلادیش میں ایک ایسے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کی رو سے دونوں ملکوں کے اکتالیس سالہ سرحدی اختلافات کا خاتمہ ہوگیا ہے- اس کے باوجود توقع کے برخلاف دریائے ٹیسٹا کے پانی کی تقسیم کے بارے میں اختلافات حل کیا جانا، مودی کے اس دورے کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :