Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77133
Published : 17/6/2015 20:13

یمن کے خلاف جارحیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے اجلاس میں یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کی- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا- حسین امیر عبداللہیان نے یمن کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے پر کڑی تنقید کی- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے بحران کو طاقت کے ذری‏عے حل کرنے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے فروغ کے علاوہ اور کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بحران یمن کے حل سے متعلق ایران کے چار نکاتی فارمولے کا ذکر کیا اور یمن پر فوجی حملے فوری طور پر بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا- حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے محاصرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کے لئے بے تحاشہ مشکلات پیدا ہو رہی ہیں- انھوں نے ماہ مبارک رمضان کی آمد کے پیش نظر یمنی عوام کے لئے امداد رسانی کا راستہ کھولے جانے اور غیر انسانی محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جنیوا میں یمنی گروہوں کے مذاکرات کی تہران کی جانب سے حمایت کا بھی اعلان کیا- انھوں نے تمام اسلامی ملکوں سے یمنی عوام کے سلسلے میں اسلامی و انسانی فرائض پر عمل کئے جانے کی اپیل بھی کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20