Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77135
Published : 17/6/2015 20:18

معاہدے کے لئے معین تاریخ بہت اہم نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے لئے ایران کے لئے کوئی معین تاریخ بہت اہم نہیں ہے-

ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے رکن عباس عراقچی نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے درمیان مذاکرات کے اختتام کے لئے یکم جولائی کی تاریخ مد نظر رکھی گئی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران، مناسب اورر قابل قبول معاہدے کو ہرگز تاریخ اور وقت پر قربان نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نے یکم جولائی تک جامع ایٹمی معاہدے کی نگارش کا عمل مکمل ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فریقین، سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایٹمی موضوع کے حل اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے مفاہمت کر چکے ہیں اور انھوں نے گذشتہ دو تین مہینوں میں کوشش کی ہے کہ اس کے تمام پہلؤوں اور تفصیلات کو باضابطہ طور پر تحریر میں لائیں- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک جو متن تیار کیا گیا ہے وہ تقریبا بیس صفحات پر مشتمل ہے جبکہ ضمیموں کے ساتھ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے- عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم آخری امور انجام دینے کے لئے بدھ کے روز علی الصبح ویانا پہنچے گی تاکہ متن میں بریکیٹ کے اندر لکھے نکات کے سلسلے میں پائے جانے والے اختلافات کم کئے جاسکیں- قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی معاہدے کا متن تیار کرنے کے لئے مذاکرات کا آٹھواں دور بدھ سے ویانا میں شروع ہو رہا ہے۔ متن کی تیاری کے موقع پر ایران کے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی و مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید بھی موجود رہیں گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25