Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77139
Published : 17/6/2015 20:36

یورپ میں ہتھیاروں کی تعیناتی، فوجی ٹکراوَ کا امکان

روسی وزارت خارجہ نے یورپ میں ممکنہ نئے فوجی ٹکراؤ کی بابت خبردار کیا ہے- سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس نے مشرقی یورپ کے ملکوں میں بھاری فوجی ہتھیار تعینات کرنے کے بارے میں امریکہ اور مغرب کو خبردار کیا ہے- روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یورپ کے ملکوں میں فوجی ہتھیاروں کی تعیناتی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے- روس کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شائع ہونے والی رپورٹیں اس امر کی غماز ہیں کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کی مفاہمت سے نیٹو اور روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کو پامال کر رہا ہے- روسی وزارت خارجہ کا یہ بیان، امریکہ کی جانب سے مشرقی یورپ کے ملکوں میں بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کی خبریں منظر ‏عام پر آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے- واضح رہے کہ ایک معاہدے کی رو سے نیٹو مشرقی یورپ کے ملکوں میں فوج تعینات نہ کرنے کا پابند ہے- روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ یورپ میں فوجی ٹکراؤ کی صورت حال پیش نہیں آئے گی تاہم بیان میں اس کے سنگین نتائج پر خبردار بھی کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22