Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77140
Published : 17/6/2015 20:39

دنیا دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف موقف اختیار کرے

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی سے دہشت گردوں کو مزید شہ مل رہی ہے-
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا کے ساتھ ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خطروں کی جانب متوجہ ہو جانا چاہئے- اسٹیفن دی میستورا، کل پیر کے روز دمشق پہنچے تھے اور آج منگل کی صبح انہوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی- شام کے صدر نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ عالمی برادری کی یہ خاموشی، دہشت گردوں کو مزید گستاخ بنا رہی ہے- شام کے صدر نے کہا کہ دہشت گردوں نے دنیا کی سلامتی کو خطرے سے دو چار کر رکھا ہے- انھوں نے کہا کہ دنیا کو ان لوگوں کے مقابلے میں جرات مندانہ موقف اختیار کرنا چاہئے جو دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کر رہے ہیں اور ان کی آمد و رفت کو آسان بنا رہے ہیں- بشار اسد نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارد دادوں کو نظر انداز کر رہے ہیں، اس لئے اقوام عالم کو ان ملکوں کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25