Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77142
Published : 17/6/2015 20:52

شیخ علی سلمان کے خلاف عدالتی فیصلے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ کے خلاف سنائے جانے والے سیاسی فیصلے کی مذمت کی ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف عدالتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ان کی فوری رہائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے- انہوں نے بحرین کی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ مکمل طور پر پرامن طریقے سے مطالبات پیش کرنے والے گروہوں کے ساتھ منصفانہ، منطقی اور مناسب طریقہ اختیار کیا جائے گا- مرضیہ افخم نے مذاکراتی عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے سے بحرین کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی- انہوں نے کہا کہ بحرین کی میانہ رو شخصیات اور گروہوں کے مطالبات پر توجہ اور ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی صورت میں ہی اس ملک میں امن و امام قائم ہو سکتا ہے- واضح رہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے منگل کو جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ اور آمریت مخالف تحریک کے سرکردہ رہنما شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25