Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77143
Published : 17/6/2015 20:54

صیہونی حکومت نے جولان کو فوجی علاقہ قرار دے دیا

صیہونی حکومت نے شمال مشرقی شام میں واقع جولان کی پہاڑیوں کو فوجی علاقہ قرار دے دیا- موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے قریب واقع علاقے "السویدا" میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد اس علاقے کو فوجی علاقہ قرار دے دیا- السویدا کے علاقے میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں- دہشت گرد، سعودی عرب اور اپنے دیگر حامیوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی وجہ سے السویدا کے علاقے میں واقع الثعلبہ فوجی ایئرپورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- السویدا کے بہت سے عام شہری بالخصوص نوجوان اس علاقے کے شہروں اور دیہاتوں کی حفاظت کے لئے رضاکارانہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ سے جولان کی پہاڑیوں کا تقریبا بارہ سو مربع کلو میٹر کا علاقہ اپنے قبضے میں لے رکھا ہے جبکہ عالمی برادری نے بھی اس کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ ایم آر/ک ع - 26-3-93


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20