Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77145
Published : 17/6/2015 20:58

ایران اور آئرلینڈ: پارلیمانی اسپیکروں کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور آئرلینڈ کے پارلیمانی اسپیکروں نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو پرامن قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کے روز آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "شین بارٹ"سے ملاقات میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے پر مبنی آئرلینڈ کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے ایرانی حکام کی جانب سے ایٹمی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت اور اس کے دینی تعلیمات کے منافی ہونے پر بارہا کی جانے والی تاکید کا ذکر کیا- انھوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کے زمانے میں صدام کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود اس طرح کے ہتھیار استعمال نہیں کئے- ڈاکٹر علی لاریجانی نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے ایران اور آئرلینڈ کے درمیان صلاح و مشورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈبلن کی جانب سے فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کو سراہا- اس ملاقات میں آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "شین بارٹ" نے بھی کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کی بات، پوری دنیا تک پہنچنے کی ضرورت ہے تاکہ ایران دباؤ ختم ہونے کے بعد مشرق وسطی اور دنیا میں اپنا موثر کردار ادا کر سکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19