Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77163
Published : 18/6/2015 19:24

شیخ علی سلمان کی سزا سے مسائل بڑھیں گے

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ کے خلاف سنایا جانے والا فیصلہ، بحرینی حکومت اور قوم کے درمیان اختلاف میں شدت پر منتج ہو گا- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا کہ شیخ علی سلمان کے خلاف سنائے جانے والے فیصلے سے بحرینی قوم اور حکومت کے درمیان اختلاف اور زیادہ گہرا ہوگا اور مفاہمت کا کوئی راستہ باقی نہیں بچے گا- انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ علی سلمان کے خلاف چار سال قید کا فیصلہ باعث حیرت ہے اور اسی وجہ سے اس فیصلے پر نظرثانی کئے جانے کی ضرورت ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16