Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77164
Published : 18/6/2015 19:27

نائب وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان بدھ کے دن مذاکرات کے آٹھویں دور کا دوسرا سیشن اختتام پذیر ہوگیا- ویانا سے ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین جاری رکھنے کی غرض سے ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں مذاکرات کا آٹھواں دور شروع ہو گیا ہے- یہ مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان ہو رہے ہیں- ہیلگا اشمید گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندگی میں یہ مذاکرات کر رہی ہیں۔ مذاکرات کا مقصد یکم جولائی تک جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کا متن تیار کرنا ہے۔ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی مذاکرات کے ساتویں دور کے اختتام کے بعد پیر کے دن تہران واپس لوٹ آئے تھے اور بدھ کی صبح کو ویانا واپس چلے گئے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18