Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77167
Published : 18/6/2015 19:46

جنیوا میں یمن امن مذاکرات میں جمعے تک توسیع

اطلاعات ہیں کہ جنیوا میں جاری یمن کے بارے میں امن مذاکرات میں جمعے تک توسیع کردی گئی ہے-
خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق سوئیزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دو روز قبل یمن کے بارے میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں جمعے تک توسیع کردی گئی ہے۔ جنیوا میں سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات میں مزید توسیع کا امکان ہے اور ممکن ہے کہ ان میں ہفتے کے روز تک توسیع ہوجائے۔ ادھر یمن امن مذاکرات کے فریق دو دن کے مذاکرات کے بعد بھی راست مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہوئے ہیں۔ دریں اثنا یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کی ضرورت ہے- اطلاعات کے مطابق مذاکرات میں شامل فریق جنگ بندی پر متفق ہیں لیکن اس کے وقت اور تفصیلات کے بارے میں ان میں ابھی تک اتقاق پیدا نہیں ہوسکا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25