جمعه - 2019 مارس 22
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77168
تاریخ انتشار : 18/6/2015 19:51
تعداد بازدید : 8

دہشتگردوں کے حامی خود اسکی لپیٹ میں آجائیں گے

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے خود اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
یہ بات انہوں نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ تہران میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔ عراق کے وزیراعظم اعلی سطحی وفد کے ساتھ بدھ کے روز تہران پہنچے تھے۔ اس ملاقات میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ جس طرح طالبان اور القاعدہ کی آگ نے سعودی عرب اور امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اسی طرح تکفیری دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے ممالک خود بھی اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔ انہوں نے دہشت گرد گروہ داعش کو علاقے کے ممالک کے لئے ایک سنگین خطرہ قراردیا اور اس گروہ کی سیاسی و مادی مدد کرنے والوں پر تنقید کی- آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ عراق کے اتحاد و یکجہتی کے دشمن شیعوں، سنیوں اور کردوں کے مشترکہ دشمن ہیں- انہوں نے سیاسی اور سیکورٹی کے سخت حالات پر قابو پانے کی غرض سے عراق کی قانونی حکومت کی مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی عزم پر تاکید کی- اس ملاقات میں حیدرالعبادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے عراقی حکومت اور عوام کی مشکلات اور مسائل میں کمی آئی ہے- ان کا کہنا تھا کہ عراق کی حکومت اور عوام داعش دہشتگردوں کے مقابلے میں ایرانی حکومت اور عوام کی انسان دوستانہ امداد اور تعاون کو کبھی نہیں بھلائیں گے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :