Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77169
Published : 18/6/2015 19:54

یمن: دہشت گردانہ بم دھماکوں میں اکتیس افراد شہید

یمن کے دارالحکومت صنعا میں پانچ بم دھماکوں میں اکتیس افراد شہید ہوگئے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں بدھ کے دن پانچ بم دھماکے ہوئے- یہ بم دھماکے تین مساجد اور عوامی تحریک انصاراللہ کے دفتر کے قریب ہوئے- ان دہشت گردانہ بم دھماکوں میں اکتیس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے- دہشت گرد گروہ داعش نے ان بم دھماکوں کی ذمےداری قبول کر لی ہے- دریں اثنا یمن کے علما نے عوام سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں- ادھر یمن کے علما کی انجمن نے ایک بیان جاری کیا ہے- اس بیان میں یمن کے خلاف سعودی عرب اور امریکا کی جارحیت کی جانب اشارہ کیا گیا ہے اور جارحین سے مقابلے کے لئے اس ملک کے عوام، فوج اور عوامی کمیٹیوں کے تاریخی اور دلیرانہ اقدام کو سراہا گیا ہے- علمائے یمن نے اس بیان میں تمام امت اسلامیہ سے کہا ہے کہ وہ یمن، بحرین، عراق اور سازشوں کے شکار دوسرے ممالک کے عوام کو مدد دینے پر مبنی اپنا انسانی اور دینی فرض ادا کرے- علمائے یمن کے بیان میں ان سازشوں کا اصلی مقصد مسئلہ فلسطین سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا قرار دیا گیا ہے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24