Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77171
Published : 18/6/2015 20:34

جنگ بندی کی کوئی سنجیدہ تجویز موصول نہیں ہوئی

تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق کسی بھی طرح کی سنجیدہ تجویز موصول ہونے کی تردید کی ہے-
مصر کی خبر رساں ایجنسی الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ تحریک حماس کو صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی سنجیدہ تجویز موصول نہیں ہوئی ہے- موسی ابو مرزوق نے مزید کہا کہ ثالثی کرنے والے بعض فریقوں کی جانب سے صرف زبانی طور پر جنگ بندی کی تجویز ملی ہے- موسی ابو مرزوق کا مزید کہنا تھا کہ تحریک حماس مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں کبھی بھی یکطرفہ طور پر اقدام نہیں کرے گی بلکہ ہمیشہ قومی مفادات کو مدنظر رکھے گی- واضح رہے کہ بعض خبری ذرائع نے حال ہی میں یہ خبر دی تھی کہ تحریک حماس نے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کئے جانے، اس علاقے کی تعمیر نو کے عمل میں تیزی لانے اور عالمی برادری کی نگرانی میں بندرگاہ کی تعمیر کے عوض اسرائیل کے ساتھ پانچ سالہ جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25