چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77175
تاریخ انتشار : 18/6/2015 20:43
تعداد بازدید : 10

شیخ علی سلمان بحرین کی سینٹرل جیل منتقل

بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ نے اپنی انقلابی تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے-
العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالت سے چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شیخ علی سلمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شاہی حکومت کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے- انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک ایسا ہونا چاہئے کہ جس میں عدل و انصاف اور عالمی قوانین کی بنیاد پر حکومت قائم ہو، انتخابات کرائے جائیں اور ایسا ملک ہو جہاں لوگوں کو شہر بدر یا ملک بدر نہ کیا جائے- شیخ علی سلمان نے بحرینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں- قابل ذکر ہے کہ شیخ علی سلمان کو مقامی تھانے سے بحرین کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی آمد کے بعد بحرین کی سینٹرل جیل میں موجود سیاسی قیدیوں کا حوصلہ اور بھی بلند ہوگیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :