Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77177
Published : 18/6/2015 21:0

عراق: رمادی کے آثار قدیمہ پر داعش کا قبضہ

عراق کے صوبۂ الانبار کے تمام آثار قدیمہ اور عجائب گھروں پر دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہوگیا ہے-
خبر رساں ایجنسی امارات کی رپورٹ کے مطابق رمادی شہر کے گورنر دلف الکبیسی نے بدھ کے دن کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے اس شہر کی تمام تاریخی اشیا اسمگلنگ کے مقصد سے چرا لی ہیں- دلف الکبیسی نے مزید کہا کہ اس شہر کی تاریخی اشیا کی لوٹ مار اور اسمگلنگ دہشت گرد گروہ داعش کے لئے بہت منافع بخش ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نینوا، صلاح الدین اور کرکوک صوبوں میں تاریخی اشیا کی لوٹ مار اور ان کی اسمگلنگ سے اس دہشت گرد گروہ نے بہت منافع کمایا تھا- عراق کے آثار قدیمہ کے وزیر فہد الشرشاب نے بھی گزشتہ مہینے کہا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے آثار قدیمہ اور تاریخی اشیا کو فروخت کر کے بہت زیادہ رقم حاصل کی ہے- دہشت گرد گروہ داعش نے مارچ کے مہینے میں موصل شہر کے جنوب میں واقع تاریخی شہر نمرود میں موجود تمام آثار قدیمہ کو لوٹنے کے بعد اس شہر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21