Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77178
Published : 18/6/2015 21:2

یمن: آئندہ چند گھنٹوں میں جنگ بندی کا امکان

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا-
جنیوا میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے نمائںدوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے- اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا- دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان غالب لقمان نے بھی کہا ہے کہ ان کے ملک نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ بندی کی وجہ سے ظالمانہ محاصرہ ختم ہوجائے گا اور انسان دوستی پر مبنی امدادی سامان کے حامل بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی- غالب لقمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر دہشت گرد گروہ القاعدہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیاں منہ توڑ جواب دیں گی- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25