Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77218
Published : 19/6/2015 21:1

محمد مرسی نے ترکی کی تجویز کو مسترد کر دیا

مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے ترکی میں پناہ گزیں ہونے کی انقرہ کی تجویز کو مسترد کردیا۔ ترک ذرائع کے مطابق ترکی کی انسان دوستانہ امدادی کمیٹی کے مرکز، آئی ایچ ایچ کے سربراہ بولنت یلدریم نے کہا ہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے ترکی میں پناہ گزیں ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ بولنت یلدریم نے کہا ہے کہ محمد مرسی کو پھانسی دیئے جانے کی صورت میں مصر کی حکومت کو سابق صدر کے حامیوں کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بولنت یلدریم نے کہا کہ بدھ کے دن آئی ایچ ایچ مرکز کے متعدد ارکان نے استنبول میں موجود مصر کے قونصل خانے کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین نے قونصل خانے کی دیواروں پر لیزر کے ذریعے محمد مرسی کی تصاویر بھی منعکس کیں۔ قابل ذکر ہے کہ قاہرہ کی ایک عدالت نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور ان کے درجنوں ساتھیوں اور حامیوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17