Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77221
Published : 19/6/2015 21:12

عراق: موصل میں داعش کے ہتھیاروں کے گودام پر حملہ

موصل میں داعش دہشت گرد گروہ کے ہتھیاروں کے ایک گودام پر حملہ ہوا ہے- عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے جنوبی موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے ہتھیاروں کے ایک گودام پر بمباری کی ہے- اس ذریعے نے کہا ہے کہ یہ حملہ موصل کے حمام العلیل نامی علاقے میں کیا گیا کہ جس کے بعد ایک خوفناک دھماکہ ہوا- اس سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ اس گودام میں بھاری مقدار میں داعش کے ہتھیار موجود تھے- بعض ذرائع نے امریکی اتحاد کے اس حملے پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، یورپ و امریکہ اور علاقے کے بعض ملکوں کے تعاون سے ہی وجود میں آیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20