Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77222
Published : 19/6/2015 21:15

ماہ رمضان میں بھی سعودی بربریت جاری، 23 شہید

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی جنگی طیاروں نے ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن، یمن کے نہتے عوام پر حملہ کرکے تیئیس شہریوں کو شہید کر دیا- النشرہ ویب سائٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت کے جارح طیاروں نے عام شہریوں کو قتل کرنے کی نئی روش اختیار کرتے ہوئے مسافر بسوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں- ان طیاروں نے جمعرات کے روز ایک ایسی بس پر بمباری کردی جس میں یمنی کنبے، عدن سے لحج کوچ کر رہے تھے- اس حملے میں تیئیس افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے- سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے اسی طرح دارالحکومت صنعا کے مختلف رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی کہ جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد گھرانے رمضان المبارک کے مہینے میں بے گھر ہو گئے- ان جارح طیاروں نے صوبہ صعدہ پر بھی اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے دو مسجدوں اور متعدد تجارتی مراکز کو تباہ اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا - واضح رہے کہ یمن کے خلاف چھبّیس مارچ سے جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20